ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ic-el»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فارسی زبان میں ہونے والے اس پروگرام میں حجت الاسلام و المسلمين محمد حسين عالمی حضرت ابا عبد اللہ الحسين (ع) اور آپ (ع) كے با وفا اصحاب كی سيرت كے علاوہ قيام عاشورا كے مختلف پہلوؤں پر خطاب كریں گے ۔
روز تاسوعا و عاشورا كا خصوصی پروگرام بھی اس مركز میں مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۰ بجے سے نماز ظہرين تك منعقد ہو گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی مركز برطانیہ میں عشرہ محرم الحرام كی مناسبت سے انگريزی ، اردو اور عربی میں بھی مجالس عزا منعقد ہوں گی ۔
901594