ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پيغام كا متن یہ ہے : ڈيوڈ مساس ايك عظيم یہودی عالم اور فرانسيسی مسلمانوں كے نزديكی دوستوں میں سے تھے ۔ شوری مسلمين قرآن اس یہودی عالم كے انتقال پر ان كے اہل خانہ اور فرانس كی یہودی برادری كے غم میں برابر كی شريك ہے ۔
اسی طرح جمعيت مسلمين فرانس (RMF) نے بھی ايك بيان میں پيرس كے عظيم یہودی رہنما كی وفات پر اظہار افسوس كرتے ہوئے كہا :اديان كے درميان گفتگو اور تقريب كے لیے اس یہودی عالم كی كوششیں لائق تحسين ہیں اور ان كی خدمات كے اعتراف میں انہیں بين الاقوامی امن اعزازوں سے بھی نوازا جا چكا ہے ۔
902084