قرآن كريم كے ترجمے كے لیے فقہ پر عبور ضروری ہے

IQNA

قرآن كريم كے ترجمے كے لیے فقہ پر عبور ضروری ہے

23:16 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2226446
بين الاقوامی گروپ : قرآن كريم كے ترجمے كے لیے مترجم كو عربی زبان اور ترجمے كی زبان پر عبور كے علاوہ علم فقہ سے بھی مكمل آگاہی ہونی چاہئیے ۔
دانشگاہ آزاد اسلامی میں مددگار استاد رؤيا خويی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : تجربہ سے پتہ چلتا ہے كہ قرآن كريم كے ديگر زبانوں میں ترجمے كے لیے مترجم كو عربی كے علاوہ اسلامی علوم ، فقہ ، شان نزول ، فن ترجمہ اور ادبی سبك سے بھی مكمل طور پر آشنا ہونا چاہئیے ۔
انہوں نے واضح كيا : اگر كوئی مترجم فلسفہ يا كلام پر عبور ركھتا ہو ليكن ادبی قوانين سے مكمل طور پر آگاہ نہ ہو تو وہ ترجمہ كرتے ہوئے مشكلات كا شكار ہو سكتا ہے اور اپنی زبان میں صحيح طور پر مفہوم منتقل نہیں كر سكے گا ۔
901653
نظرات بینندگان
captcha