ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «islamophobie»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آنژر شہر كی عدالت نے اپنے ريماركس میں كہا : بلوك ھويت نے اپنے ساتھيوں كے ہمراہ شہر كے مسلمانوں كے لیے مسجد كی تعمير كا لائسنس منسوخ كرنے كی درخواست دی تھی ۔
عدالت نے مزيد كہا : اس ٹولے كے اركان نے شہری انتظامیہ كے اس اجلاس كو بھی ہلڑ بازی اور نسل پرستانہ نعروں كا نشانہ بنايا تھا كہ جس میں مسلمانوں كے لیے اس عبادتی مقام كی تعمير كا لائسنس دينے كی منظوری دی جا رہی تھی ۔
903055