ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "ابا" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل خليفہ فورسز نے «عالی»، نامی دیہات پر حملہ كر كے سماجی كاركن «زينب الخواجه»، كو گرفتار كر ليا ہے ۔
عينی شاہدين كے مطابق بحرينی فورسز نے اس گاؤں پر حملہ كر كے گرجدار بمبوں اور آنسو گيس كا بے تحاشا استعمال كر كے عوام كو وحشت زدہ بھی كيا ۔
بحرينی پوليس میں شامل بعض خواتين نے سادہ كپڑوں میں زنانہ مجلس پر چھاپہ مار كر زينب الخواجہ كو گرفتار كر ليا اور انہیں پوليس كی گاڑی میں ڈال كر نامعلوم مقام پر منتقل كر ديا گيا ہے ۔
905945