امام حسين (ع) كا قيام مشيت الہی كے تحت "انسان دوستی" كی تحريك تھی

IQNA

سعودی شيعہ مفكر :

امام حسين (ع) كا قيام مشيت الہی كے تحت "انسان دوستی" كی تحريك تھی

23:42 - December 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2232859
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شيعہ عالم دين حجت الاسلام و المسلمين شيخ عبد اللہ النمر نے قيام امام حسين كو (ع) با اذن خداوندی ايك انسان دوست تحريك قرار ديتے ہوئے زور دے كر كہا : اس قسم كے قيام انبيائے الہی اور مصلحين كے ذريعے روئے زمين پر تشكيل پاتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "والفجر" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حجت السلام و المسلمين عبد اللہ النمر نے گزشتہ رات يكم دسمبر كو صوبہ قطيف كے دیہات "سیھات" میں خيال ظاہر كيا : امام حسين (ع) كا قيام ايك ايسی تحريك ہے كہ جس كا سرچشمہ مشيت الہی تھی ، بطن تاريخ سے جنم لينے والی وہ تحريكیں كہ جو انبياء اور اولياء كی قيادت میں پھلتی پھولتی ہیں ، بشريت كو عدالت ،حقيقت اور خوبصورتی كی طرف لے جاتی ہیں ۔
909411
نظرات بینندگان
captcha