ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ nowlebanon، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ياد داشت پر لبنان كی نمائندگی كرتے ہوئے وزير تجارت فادی عبود نے جبكہ اٹلی كی جانب سے لبنان میں اٹلی كی سفير «جوزپه مورابيتو»نے دستخط كیے ہیں ۔
اٹلی كی سفير نے يادداشت پر دستخط كے بعد خيال ظاہر كيا : یہ قرارداد انتہائی حائز اہميت ہے چونكہ اس میں طرفين نے دينی سياحت كے فروغ پر مكمل اتفاق كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس معاہدے كی رو سے دونوں ملك سياحت كے شعبہ میں دو لاكھ چھيانوے ہزار يورو كی سرمایہ كاری كریں گے اور اس كا ہدف لبنان میں دينی سياحت كو فروغ دينا ہے ۔
لبنانی وزير سياحت نے آخر میں واضح كيا كہ دينی سياحت كے حوالے سے جلد ہی ايك سایٹ بھی لانچ كر دی جائے گی ۔
914818