ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وزارت امور اسرائے فلسطين كے ترجمان رياض الاشقر نے اس خبر كے ضمن میں كہا : اس مرحلے میں ۵۵۰ فلسطينی قيدی منجملہ ۱۸ سال سے كم كے ۵۵ بچے اور تين فلسطينی خواتين كو آزاد كيا جائے گا ۔
اشقر نے اسی طرح بتايا : اتوار كو آزاد ہونے والے افراد میں سے ۴۰ غزہ كی پٹی سے ، ۵۰۶ افراد مغربی كنارے سے دو اردن سے اور ۲ كا تعلق قدس شريف سے ہے جبكہ ان قيديوں كو اٹھارہ سال قيد كی سزا سنائی گئی تھی ۔
917346