ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ السومريه كے حكام نے آستان مقدس حسينی سے شب عاشور موسيقی اور ميوزيكل شو نشر كرنے پر تحريری معذرت كی ہے ۔
السومريه حكام نے يقين دلايا ہے كہ آئند ايام عاشورا و اربعين كے دوران اپنے پروگرام نشر كرنے كے حوالے سے مكمل احتياط برتی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ جب كئی ملين عراقی شہادت امام حسين (ع) كے حوالے سے عزاداری كر رہے تھے تو السومريه ٹيلی وژن شب تاسوعا و عاشورا كی حرمت شكنی كرتے ہوئے ميوزيكل پروگرام ٹيلی كاسٹ كر رہا تھا ۔
اس لبرل پرستانہ اقدام سے عراقی عوام میں غم و غصے كی لہر دوڑ گئی اور علماء ، مدارس، سياستدانوں كے علاوہ زندگی كے تمام شعبوں سے تعلق ركھنے والے لوگوں نے اس كی شديد مذمت كی ۔
918485