ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس نشست كا موضوع بيرونی زبانوں میں قرآن كريم كے ترجمے كی مشكلات و موانع ہے اور اس كے مہمان خصوصی قرآن كريم كی انگريزی اور فارسی مترجمہ معصومہ يزدان پناہ اور قرآن كريم كے تركی زبان میں مترجم رسول اسماعيل زادہ ہیں ۔
مذكورہ نشست كا اہتمام خبر رساں ايجنسی ايكنا اور علوم و معارف قرآن كريم يونيورسٹی نے مل كر كيا ہے اور یہ نشست آج منگل بعد از ظہر مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ڈھائی بجے شروع ہو جائے گی ۔
اس نشست میں شركت كے خواہشمند حضرات، تہران۔ خيابان انقلاب، خيابان قدس، خيابان بزرگمهر، پلاك 85، كے پتے پر رابطہ كر سكتے ہیں ۔
919230