عمان ؛ پہلے بين الاقوامی اسلامی بينكاری سيمينار كی ميزبانی كرے گا

IQNA

عمان ؛ پہلے بين الاقوامی اسلامی بينكاری سيمينار كی ميزبانی كرے گا

0:01 - December 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2242446
بين الاقوامی گروپ : سرمایہ كاری اور اسلامی بينكاری كے عنوان سے پہلا بين الاقوامی سيمينار ۲۳ جنوری ۲۰۱۱ء كو دارالحكومت مسقط كے ہوٹل البستان میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بحرين سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الوسط" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار عمان كے گروہ اقتصاد و تجارت كے تعاون سے ملك كے مركزی بينك اور عمان سرمایہ كاری فاؤنڈيشن كی شراكت سے دو دن تك جاری رہے گا ۔
ايك اندازے كے مطابق اس سيمينار میں ۴۰۰ كے لگ بھگ عربی و غير عربی بينك مالكان اور عہدے داروں كے علاوہ اہم مالياتی اور تجارتی انسٹی ٹيوٹس كے نمائندے بھی شريك ہوں گے ۔
عمان میں مالياتی انسٹی ٹيوٹس اور بينكوں كو لائسنس كا اجرا ، شريعت كی روشنی میں بينكاری اس سيمينار كے اہم موضوع ہیں ۔
918457
نظرات بینندگان
captcha