ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "آيسسكو" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ علاقائی نشست آيسسكو كے زير اہتمام المنتدی الاسلامی انسٹی ٹيوٹ میں منعقد ہو گی ۔
الجزائر ، تيونس ، سينيگال ، گانا ، بيسانو ، بوركينافاسو ، مراكش ، موريتانیہ اور ملائشيا كے اسلامی مدارس كے بيس مسئولين اس تين روزہ نشست میں شركت كریں گے ۔
اس علاقائی نشست كے انعقاد كا ہدف اسلامی مدارس كی تاريخ سے آشنائی ، مختلف علوم كی ترويج میں ان كا كردار ، مدارس كی تعليمی ، اقتصادی اور مديريتی مشكلات كا جائزہ وغيرہ بتايا گيا ہے ۔
919991