ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تيسری نمائش و بين الاقوامی حلال سيمينار ۷ تا ۱۰ فروری ۲۰۱۲ء كو بين الاقوامی نمائش سنٹر تہران میں منعقد ہو گا ۔
اس بنا پر آج اہل قلم كے لیے اپنے مقالات كا خلاصہ ارسال كرنے كا آخری دن ہے اور محققين اپنے مقالات (www.ihaf.ir) پر ارسال كر سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ تيسرے بين الاقوامی حلال سيمينار كا ہدف حلال سروسز كے مختلف ابعاد ، خصوصيات اور توقعات كا جائزہ لينا ہے تاكہ حلال سياحت اور حلال مالی امور كو فروغ ديا جا سكے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سيمينار كے محور مندرجہ ذيل ہیں : تفريحی ، زيارتی ، تعليمی و تجارتی سياحت ، حلال ہوٹلنگ ، حلال ذرائع نقل و حمل وغيرہ ۔
920089