ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ aswataliraq، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شوری كربلا كے مدير عماد محمد حسين نے اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ نشست كل بغداد سميت ديگر عراقی شہروں میں ہونے والے خون آشام دھماكوں كی مذمت اور ان دھماكوں كے ذمہ داروں كے قصاص كی غرض سے منعقد ہو گی ۔
عماد محمد حسين نے مزيد كہا : حزب بعث منحل ہو چكی ہے ليكن صدام كی پارٹی ان دھماكوں كی ذمہ دار ہے جبكہ القاعدہ جو كہ بعثيوں كی ہم پيمان ہے ،بھی ان دھماكوں میں ملوث ہے ۔
920831