مفتی شام كی جانب سے قومی اتحاد پر تاكيد

IQNA

مفتی شام كی جانب سے قومی اتحاد پر تاكيد

15:07 - December 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2245621
بين الاقوامی گروپ : مفتی شام نے ايك بيان صادر كر كے دمشق میں ہونے والے دہشت گرد حملوں كی مذمت كرتے ہوئے اپنے ہم وطنوں سے امريكی اور صیہونی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لیے داخلی وحدت مستحكم كرنے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مفتی شام شيخ احمد بدر الدين حسون نے ايك بيان صادر كر كے شامی شہريوں سے مطالبہ كيا ہے كہ دمشق دھماكوں میں شہيد ہونے والوں كے ايصال ثواب كے لیے ملك كی مساجد میں نماز ادا كریں ۔
احمد بدر الدين نے زور دے كر كہا : شام كے موجودہ حالات و واقعات كا تقاضا ہے كہ شامی عوام دشمنوں كے مقابلے میں مكمل يكجہتی كا مظاہرہ كرے ۔
922164
نظرات بینندگان
captcha