ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lexpressiondz»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ چند مہينوں میں دوسری مرتبہ جنوبی فرانس كے شہر «كاركاسون» (Carcassonne) میں نسل پرست افراد كی جانب سے پرتشدد كاروائی سامنے آئی ہے ۔
اسلامی قبور پر حملہ كرنے والوں نے مسلمان قبروں كی توڑ پھوڑ كے علاوہ قبرستان میں مسلمان مخالف نعرے از قبيل "مسلمانو! فرانس سے نكل بھاگو " ، فرانس ، فرانسيسيوں كا ہے "، بھی تحرير كیے ہیں ۔
شوری مسلمين فرانس كے سربراہ عبد اللہ ذكری نے فرانس میں مسلمان مخالف اقدامات پر گہری تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ پوليس كی تحقيقات كے بعد شہر كی بلدیہ نے قبور كی تعمير نو كے احكام جاری كر دئیے ہیں ۔
923495