مقبوضہ فلسطين كی آزادی كا تنہا راستہ مسلح مزاحمت ہے

IQNA

مقبوضہ فلسطين كی آزادی كا تنہا راستہ مسلح مزاحمت ہے

21:23 - December 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2247980
بين الاقوامی گروپ : فلسطينی مزاحمتی تحريك كی حمايتی كمیٹی نے غزہ میں فلسطينی ملت كی ثابت قدمی اور ہزاروں شہداء اور زخمی پيش كرنے كو دشمنوں كی سازشوں كے مقابلے میں اس ملت كی ہوشياری و بيداری كی علامت قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «المنار»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی مزاحمتی تحريك نے اسرائيلی جارحيت كا ايك سال مكمل ہونے پر ايك بيان صادر كر كے كہا : فلسطينی ملت نے ثابت قدمی اور صبر و تحمل كا مظاہرہ كرتے ہوئے ہزاروں شہيد و زخمی پيش كیے اور اس طرح سے مزاحمت كچلنے پر مشتمل دشمن كی سازش كو ناكام بنا ديا ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا ہے : فلسطين كے داخلی اختلافات كا خاتمہ ، فلسطينی ملت كے درميان وحدت و اتحاد اور دشمن كے مقابلے میں مكمل يكجہتی اسرائيل كی وحشيانہ يلغار كا بھرپور جواب ہو سكتا ہے ۔
925492
نظرات بینندگان
captcha