بيرونی طاقتوں كے چنگل سے مكمل آزادی حاصل كی جائے: آيت اللہ العظمی بشير نجفی

IQNA

بيرونی طاقتوں كے چنگل سے مكمل آزادی حاصل كی جائے: آيت اللہ العظمی بشير نجفی

21:23 - January 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2250071
بين الاقوامی گروپ : نجف كے شيعہ مرجع تقليد آيت اللہ العظمی بشير نجفی نے عراق كی فكری ، ثقافتی ، اقتصادی ، فوجی اور سماجی خود مختاری پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ العظمی بشير نجفی نے ايك بيان میں كہ جسے ان كی نمائندگی میں ان كے فرزند شيخ علی النجفی نے قرائت كيا ، كہا : ہم اللہ كا شكر ادا كرتے ہیں كہ اس نے ہمیں قابض فوجوں كے شر سے نجات دلائی كہ جنہوں نے ہماری عوام كو دہشت زدہ كر ركھا تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا : اجنبی فوجوں كے انخلا كا مطلب حقيقی آزادی نہیں ہے بلكہ آزادی ، عزات اور انسانی كرامت حقيقی معنوں میں اس وقت حاصل ہو گی كہ جب ہم اپنی زندگی كے تمام شعبوں میں بيرونی طاقتوں سے بے نيازی حاصل كریں گے ۔
926581
نظرات بینندگان
captcha