قدس عرب فوج تشكيل دی جائے : اسماعيل ھنیہ

IQNA

قدس عرب فوج تشكيل دی جائے : اسماعيل ھنیہ

21:22 - January 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2250072
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كے جمہوری وزير اعظم اسماعيل ھنیہ نے اس امر پر زور ديتے ہوئے كہ فلسطينی عوام اپنی ايك بالشت زمين سے بھی صرف نظر نہیں كرے گی ، قدس عرب فوج كی تشكيل كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسماعيل ھنیہ نے دورہ سوڈان كے دوران دار الحكومت خرطوم میں بين الاقوامی قدس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا : فلسطينی قوم ہرگز اپنی ايك بالشت زمين كو بھی نہیں چھوڑے گی اور صیہونی حكومت كو كبھی بھی تسليم نہیں كرے گی ۔
انہوں نے واضح كيا : صیہونی حكومت كے وحشيانہ مظالم كے باوجود فلسطينی ملت اپنے مقدسات كی حفاظت كے لیے پر عزم ہے اور اسرائيلی سازشوں كا ڈٹ كر مقابلہ كرے گی ۔
926509
نظرات بینندگان
captcha