فرانس میں اسلامی ہنری آثار كی نيلامی

IQNA

فرانس میں اسلامی ہنری آثار كی نيلامی

17:34 - January 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2251774
بين الاقوامی گروپ : فرانس آرٹ كونسل كی جانب سے امسال ۹ فروری كو اسلامی ہنری آثار پيرس كے ہوٹل «مارسل داسول»(Hôtel Marcel Dassault) میں نيلامی كے لیے پيش كیے جائیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «AMA»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام اسلامی و شرقی ہنری آثار كی نيلامی كے لیے ترتيب ديا گيا ہے اور كوفی رسم الخط سے تحرير كردہ قرآن كريم كے نفيس صفحات كی نيلامی اس تقريب كا سب سے اہم حصہ ہو گا ۔
اس رپورٹ كے مطابق نویں اور دسویں صدی سے متعلق ايك شيشے كی پلیٹ كہ جس كی قيمت اسی ہزار سے ايك لاكھ يورو تك لگائی گئی ہے ، بارہویں صدی سے متعلق كانسی كا شمع دان كہ جس كی قيمت چاليس ہزار يورو ہے ، بھی اس نيلامی میں شركا كے لیے خاص دلچسپی كا باعث ہوں گے ۔
928977
نظرات بینندگان
captcha