مصر كے پارليمانی انتخابات كے تيسرے مرحلے میں بھی اخوان المسلمين كی سبقت

IQNA

مصر كے پارليمانی انتخابات كے تيسرے مرحلے میں بھی اخوان المسلمين كی سبقت

13:09 - January 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2252482
بين الاقوامی گروپ : مصر كے پارليمانی انتخابات كے تيسرے مرحلے میں بھی اخوان المسلمين كی ذيلی جماعت حزب آزادی و عدالت نے فتح حاصل كر لی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الاهرام» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر اليكشن كے پہلے اور دوسرے مرحلے میں كاميابی حاصل كرنے والی جماعت حزب آزادی و عدالت نے ، اب تك موصولہ اطلاعات كے مطابق انتخابات كے تيسرے مرحلے میں بھی كاميابی حاصل كر لی ہے ۔
مصر ڈيمو كریٹك الائنس كے كنوينئر «وحيد عبدالمجيد»، نے بتايا : انتخابات كے تيسرے مرحلے كے نتائج سے پتہ چلتا ہے كہ ۴۵ فيصد سیٹیں ہماری يونين نے حاصل كی ہیں اور ہمیں توقع ہے كہ یہ تعداد ۶۰ فيصد سے ۶۵ فيصد تك جا پہنچے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ حزب آزادی و عدالت نے ملك كے ۱۸ صوبوں میں ہونے والے انتخابات میں ايك مرتبہ پھر كاميابی حاصل كی ہے جبكہ حزب سلفی "النور" دوسرے نمبر پر ہے ۔
929854
نظرات بینندگان
captcha