مصر كے نماياں قاری كا انتقال

IQNA

مصر كے نماياں قاری كا انتقال

13:08 - January 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2252486
بين الاقوامی گروپ : قرائات سبعہ كے استاد اور ممتاز مصری قاری «شيخ محمد عويضة»، ۴ جنوری ۲۰۱۲ء كو كہولت سن كے باعث انتقال كر گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الاهرام»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرائات سبعہ كے یہ مایہ ناز استاد ۴ جنوری بروز بدھ كی سہ پہر كو بقضائے الہی انتقال فرما گئے ۔
شيخ محمد عويضہ نے اپنی عمر كے سالہا سال قرآن خوان طلبہ كو قرائات سبعہ كی تدريس كرتے ہوئے گزارے ہیں اور وہ عمر بھر صوبہ قنا كے علاقے «الشئون» میں واقع اپنی چھوٹی سی رہائش گاہ میں تدريس قرآن كرتے رہے ۔
شيخ عويضہ كی قرآنی محفل میں صوبہ قنا سميت مصر كے ديگر علاقوں سے قرا حضرات اور قرآنی محققين شركت كرتے تھے ۔
قابل ذكر ہے كہ شيخ عويضہ پچاس سال كے لگ بھگ ہر روز بعد از عصر تا مغرب اپنے دار القرآن میں تعليم قرآن كے فرائض انجام ديتے تھے ۔
929897
نظرات بینندگان
captcha