آيت اللہ حكيم كی جانب سے عراق دھماكوں كی مذمت

IQNA

آيت اللہ حكيم كی جانب سے عراق دھماكوں كی مذمت

13:10 - January 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2252491
بين الاقوامی گروپ : عراق كے شيعہ مرجع تقليد آيت اللہ العظمی سيد محمد سعيد حكيم نے ۵ جنوری بروز جمعرات كو عراق میں ہونے والے بم دھماكوں كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "صوت العراق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ العظمی سيد محمد سعيد حكيم نے اس بيان میں كہا ہے : دہشت گرد اور تكفيری ٹولے اھل بيت (ع) كے محبين كو اپنی مجرمانہ كاروائيوں كا مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں كہ جن میں سے تازہ ترين كاروائی كے دوران عراق كے علاقے «البطحة» میں ايك سو سے زائد خواتين ، بچے اور بوڑھے شہيد و زخمی ہوئے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہم ان مجرمانہ اقدامات اور ان كی پشت پناہی كرنے والوں كی بھرپور مذمت كرتے ہیں اور عراقی مسئولين سے اپيل كرتے ہیں كہ پوری سنجيدگی كے ساتھ اس قسم كے جرائم كا ارتكاب كرنے والوں سے نمٹا جائے ۔
930162
نظرات بینندگان
captcha