ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "صوت العراق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ العظمی سيد محمد سعيد حكيم نے اس بيان میں كہا ہے : دہشت گرد اور تكفيری ٹولے اھل بيت (ع) كے محبين كو اپنی مجرمانہ كاروائيوں كا مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں كہ جن میں سے تازہ ترين كاروائی كے دوران عراق كے علاقے «البطحة» میں ايك سو سے زائد خواتين ، بچے اور بوڑھے شہيد و زخمی ہوئے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہم ان مجرمانہ اقدامات اور ان كی پشت پناہی كرنے والوں كی بھرپور مذمت كرتے ہیں اور عراقی مسئولين سے اپيل كرتے ہیں كہ پوری سنجيدگی كے ساتھ اس قسم كے جرائم كا ارتكاب كرنے والوں سے نمٹا جائے ۔
930162