ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ وفد لبنان كے وزير خارجہ عدنان منصور كی سربراہی میں ليبيا كے سفر پر ہے جہاں وہ ليبيا كے اعلی سطحی حكام سے مختلف امور پر تبادلہ خيال كے ساتھ خصوصيت سے امام موسی صدر كيس كی تازہ ترين صورتحال كا جائزہ لیں گے ۔
ياد رہے كہ لبنان اور ليبيا كے اعلی حكام میں امام موسی صدر كيس كے حوالے سے كئی مرتبہ مذاكرات كیے جا چكے ہیں جبكہ گزشتہ سال ستمبر میں لبنانی وزير خارجہ نے امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كے اغواء كا مسئلہ اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی میں بھی اٹھايا تھا ۔
933599