ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی سيكرٹری جنرل شيخ نعيم قاسم نے سرد جنگ كے عنوان سے منعقدہ سيمينار میں اس مطلب كی طرف اشارہ كيا اور كہا ۛ اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل صرف امريكی مفادات كا تحفظ كرتے ہیں اور ديگر ممالك كی ترجمانی نہیں كر رہے ۔
انہوں نے ايك سوال كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ بان كی مون كا دورہ لبنان خطے میں امريكی پاليسيوں كے نفاذ كی غرض سے ہے لہذا ميرے نزديك اس دورے كو " سرد جنگ " كا نام دينا زيادہ مناسب ہو گا .
933747