ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی تحريك امل نے اپنے ايك بيان میں ١١ جنوری بروز بدھ كو ايرانی سانئسدان"مصطفیٰ احمدی روشن " كے قتل كی لرزہ خيز واردات كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصطفی احمدی روشن كا قتل اسرائيل كے مظالم میں ايك اور اضافہ ہے كہ جس كا ہدف اسلامی جمہوریہ ايران كی سائنسی ترقی كا راستہ روكنا ہے ۔
بيان كے آخر میں كہا گيا ہے كہ دوسال قبل دہشت گردی كا نشانہ بننے والے تين ايرانی سائنسدانوں كے قتل كی تحقيقات سے پتہ چلتا ہے كہ ان مذموم كاروائيوں میں اسرائيل ملوث ہے ۔
934444