ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "اليوم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بان كی مون نے لبنان كے بعض ذرائع ابلاغ سے گفتگو كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا : نہتے عوام يا سائنسدانوں كا قتل كسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے اور اس كی بھرپور مذمت كی جانی چاہئیے۔
انہوں نے لبنان كو خطہ میں مؤثر ترين ملك قرار ديتے ہوئے كہا : مشرق وسطی میں امن و امان قائم كرنے كے حوالے سے لبنان بنيادی كردار كا حامل ہے۔
بان كی مون نے شام كی صورت حال كا ذكر كرتے ہوئے كہا : ميری شام كے حالات پر گہری نظر ہے اور موجودہ بحران حل كرنے كے لیے عرب ليگ كی تجويز ايك مثبت اقدام ہے ۔
934871