صیہونی حملات ركوانے كے لیے سينيگال سے مداخلت كی اپيل

IQNA

صیہونی حملات ركوانے كے لیے سينيگال سے مداخلت كی اپيل

23:49 - January 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2257359
بين الاقوامی گروپ : ڈاكار میں تعيينات فلسطينی سفير نے كل ۲۴ جنوری كو اپنے ايك پيغام میں سينگال كی حكومت سے درخواست كی ہے كہ وہ " اسلامی تعاون تنظيم " كا حالیہ صدر ہونے كے ناطے فلسطين كے دينی مراكز پر ہونے والے صیہونی حملوں كا سد باب كرنے كے لیے دو ٹوك موقف اختيار كرے ۔
پيغام میں واضح كيا گيا ہے كہ ان حملوں میں بے گناہ خواتين اور بچوں كو نشانہ بنايا جا رہا ہے جبكہ بڑی تعداد میں مسجدوں اور تعليمی مراكز كو بھی مسمار كر ديا گيا ہے جبكہ دوسری طرف غزہ كے بہت سے لوگ بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔
قابل ذكر ہے كہ فلسطينی سفارت خانے كے اس بيان میں دينی اور عبادتی مقامات پر دوسری مرتبہ اسرئيلی حملوں كی مذمت كے ضمن میں افريقی ممالك خصوصا سينيگال سے اپيل كی گئی ہے كہ فلسطين كے نہتے عوام پر كیے جانے والے اسرائيلی مظالم كے خلاف "اسلامی تعاون تنظيم" كے سربراہ كو سخت ايكشن لينا چاہئیے ۔
935039
نظرات بینندگان
captcha