ڈھاكہ میں قومی كتاب ميلے كا انعقاد

IQNA

ڈھاكہ میں قومی كتاب ميلے كا انعقاد

23:52 - January 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2257366
بين الاقوامی گروپ : اسلامی انقلاب كی سالگرہ كے موقع پر بنگلہ ديش كے دار الحكومت ڈھاكہ میں ايرانی قونصلیٹ اور مقامی پبلشرز كے تعاون سے ايك بہت بڑے كتاب ميلے كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب ميلے كا افتتاح يكم فروی كو بنگلہ ديش كے دار الحكومت ڈھاكہ كی بنگلہ اكیڈمی میں ايك تقريب كے دوران كيا جائے گا كہ جس میں بنگلہ ديش كی وزير اعظم شيخ حسينہ واجد، وزير اطلاعات و ثقافت عبد الكلام آزاد اور اورمختلف ممالك كے سفيروں كے علاوہ معروف سماجی شخصيات شركت كریں گے۔
با خبر ذرائع كے مطابق اس موقع پر بنگلہ ديش میں ايرانی ثقافتی قونصلیٹ نے خصوصی پروگراموں كا اعلان كيا ہے كہ جن كے دوران فارسی زبان و ادب میں نماياں كاركردگی دكھانے والوں میں اعزازی اسناد بھی تقسيم كی جائیں گی
قابل ذكر ہے كہ فارسی زبان اور دفاع مقدس كے شہداء كی ياد میں منعقد كی جانے والی یہ نمائش ايك ماہ تك جاری رہے گی۔
933420
نظرات بینندگان
captcha