ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے فرانس سے نكلنے والے اخبار روزنامہ " لوفيگارو" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كے دارالحكومت بيروت میں موجود اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون نے كل ايك پريس كانفرنس میں صیہونی حكام كو مقبوضہ فلسطينی علاقوں كی مسلسل یہودی سازی پر خبردار كيا ہے ۔
انہوں نے عرب ممالك كی تيزی سے بدلتی صورتحال كا ذكر كرتے ہوئے كہا : مزيد فلسطينی علاقوں پر قبضہ اور ان كی یہودی سازی كا عمل اب ختم ہونا چاہيئے كيونكہ یہی امر آزاد فلسطينی ملك اور حكومت كے قيام كی راہ میں ركاوٹ ہے ۔
936011