ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ Vangurdngr كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كٓہا ہے كہ مسلمانوں كا یہ اقدام كانو شہر كی تاريخ كا پہلا ايسا واقعہ ہے جس میں مسلمانوں نے اس شہر كے ۵ اہم گرجا گھروں كا دورہ كيا ہے۔
اس دورہ كا اصلی مقصد اسلام اور عيسائيت جيسے دو بڑے اديان اور ان كے پيروكاروں كے بارے غلط تصورات كا خاتمہ كرنے كے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان تعلقات كو فروغ دينا تھا۔
قابل ذكر ہے كہ اس دورے كے دوران مسلمان اور مسيحی علماء نے دوستانہ روابط كی اہميت اور ان كے فروغ سے متعلق خطاب كيا ہے ۔
936213