فلسطين كو عالمی سطح پر تسليم كیے جانے كا امكان

IQNA

فلسطين كو عالمی سطح پر تسليم كیے جانے كا امكان

23:58 - January 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2261659
بين الاقوامی گروپ : "اسلامی تعاون تنظيم" كے جنرل سيكرٹری "اكمل الدين احسان اوغلو" نے اپنے ايك پيغام میں اميد ظاہر كی ہے كہ تھائی لينڈ كی طرح دنيا كے باقی ممالك بھی فسلطين كو آزاد ملك كی حيثيت سے تسليم كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "oic " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "اسلامی تعاون تنظيم" كے جنرل سيكرٹری نے تھائی لينڈ كی جناب سے فلسطين كو آزاد ملك كی حيثت سے تسليم كرنے پر خراج تحسين پيش كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم میں مبصر ركن كے عنوان سے تھائی لينڈ كا فلسطين كو تسليم كرنا فلسطينوں كے حقوق كی بين الاقوامی حمايت میں بنيادی تبديليوں كی نشان دھی كررہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ فلسطينی وزارت خارجہ كے باخبر ذرائع نے اعلان كيا ہے تھائی حكومت نے فلسطينی اتھارٹی كو ايك سركاری نامہ ارسال كر كے فلسطين كو ۱۹۶۷ء كی سرحد بندی كے تحت سركاری طور پر تسليم كرنے كی خبر دی ہے ۔
939114
نظرات بینندگان
captcha