دنيا بھر میں "قدس كی حمايت" پر مشتمل پہلا میڈيا احتجاج

IQNA

دنيا بھر میں "قدس كی حمايت" پر مشتمل پہلا میڈيا احتجاج

0:01 - January 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2262700
بين الاقوامی گروپ : ۳ مارچ كو پہلا "قدس كی حمايت "میڈيا احتجاج عربی پروڈيوسرز يونين كی كوششوں سے دنيا بھر كے عربی سٹلائیٹ چينلز سے نشر ہونے والے براہ راست پروگراموں كے ہمراہ منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنی ﴿ايكنا ﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار"كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہےكہ اس احتجاج كی آرگنائزر يونين نے ايك بيان میں اعلان كيا ہے كہ یہ میڈيا احتاجاج "قدس كی خاطر قومی اتحاد اور میڈيا كا اتحاد" كے شعار سے قدس كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے منعقد كيا جائے گا ۔
عربی پروڈيوسرز يونين كے صدر "ابراھيم ابو ذكری" نے كہا ہے كہ ۳مارچ كو تمام عربی سٹلائیٹ چينلز بيك وقت اپنے جاری پروگراموں كو روك كر قدس كے شہريوں اور فلسطينی عوام سے اظہار ہمدردی كے لیے براہ راست پروگرام نشر كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ابو ذكری نے "عربی پروڈيوسرز يونين" كے نمائندے كی حيثيت سے اعلان كيا ہے كہ یہ اقدام قدس كے دفاع كی ايك كوشش ہے تاكہ قدس فلسطينی دارالحكومت كے عنوان سے ہميشہ باقی رہے ۔
940634
نظرات بینندگان
captcha