ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے بحرین کی خبررساں ایجنسی (bna) کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نسخے "ایک ملین قرآن ؛ بحرین کی جانب سے آفریقا کو تحفہ" منصوبے کے تحت لوگوں کی مدد سے افریقی عوام کے لیے ارسال کیے جائیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ بحرینی علماء نے " افریقا کے لیے ایک ملین قرآن" منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے اور بحرین کے ممتاز عالم دین "شیخ فیصل الغریر" نے وسیع پیمانے پر لوگوں سے اس منصوبے میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افریقا کے مسلمانوں کو قرآن کے نسخوں کی ضرورت ہےاس عظیم الشان کتاب کے نسخے جو بحرین میں با آسانی دستیاب ہوتے ہیں دنیا کے بعض حصوں میں ان تک رسائی کافی مشکل ہے ۔
941758