ایران کی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا ﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "express " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ " branch " بنک برسلز کے صدر نے پریس سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ یہ بینک ١۹۷۷ء سے بلجئیم میں کام کررہا ہے اور اب تک شعبہ اسلامی اقتصاد میں بہت سی کامیابیاں حاصل کر چکا ہے ۔
انہوں نے مزیر کہا ہے کہ منتظمین اور ماہرین کے ساتھ ہماری مشورت جاری ہے تاکہ بلجئیم کے بنک میں" شریعت" کے عنوان سے اکاؤنٹ کا افتتاح کیا جائے۔ اس اکاؤنٹ میں کسٹمرز کے ساتھ بغیر کسی سود کے معاملہ ہوگا اور اکاؤنٹ کی رقم کے ذریعے نیکی کے کام اور ضرورت مند افراد کو قرضے دیئے جائیں گے ۔
941713