مسلمانوں كے درميان اتحاد ايك دينی فريضہ ہے

IQNA

مسلمانوں كے درميان اتحاد ايك دينی فريضہ ہے

12:19 - February 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2272012
بين الاقوامی گروپ: مسلمانوں كے درميان اتحاد ايك دينی فريضہ اور زندگی كی ضرورت ہے، اور تمام مسلمان اس دينی اصل كو انجام دينے كی خاطر اختلاف اور تفرقہ سے دور رہیں۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس " ISESCO"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كے ايجوكيشن ، سائنس اور اسلامی ثقافت كے ڈائريكٹر جنرل نے بين الاقوامی وحدت كانفرنس تہران میں اپنے ايك بيان میں كہا مسلمانوں كے درميان اتحاد دينی فريضہ ہے اور اس كی قرآنی آيات اور روايات میں بہت تاكيد كی گئی ہے۔ اس واجب امر سے عدول كی صورت میں دشمن آسانی سے ہم تك پہنچ سكتا ہے۔
انہوں نے كہا اس امت مسلمہ كے حساس دور میں عالم اسلام وحدت اختيار كرے تاكہ مسلمانوں كے مسائل اور مشكلات كو حل كيا جاسكے۔
ڈائريكٹر جنرل نے مزيد كہا سب سے پہلے مسلمانوں كے قائد كو چاہئے كہ ہر فرد كو وحدت كی نشاندہی كریں اور اس طريقہ سے اپنے معاشرہ میں وحدت اسلامی كی ترويج احسن انداز سے انجام دیں۔
واضح رہے كہ 25 ویں وحدت اسلامی كانفرنس میں پچاس ممالك سے 271 دانشمنداور مفكرين كی موجودگی میں بدھ 8 فروری كو آزادی ہوٹل تہران میں آغاز ہوا۔اس كانفرنس كے اہداف اسلامی اتحاد،علماء اور دانشوروں كے درميان اتحاد، مسلمانوں كی موجودہ صورتحال ، ان كے مسائل اور ان كا حل ہیں۔
951087
نظرات بینندگان
captcha