ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق " ليلا موھنما " ان ہزار ماؤں میں سے ايك ہے جن كے بیٹے آل خليفہ كی جيلوں میں قيد وبند كی صعوبتیں جھيل رہے ہیں ، آل خليفہ كی ظالم حكومت كو خطے میں موجود آمريت كی حمايت حاصل ہے۔ بحرين میں متعدد گروہوں كے رہنما گرفتار ہو چكے ہیں جبكہ حكومت آل خليفہ نے بڑی تعداد میں انٹرنیٹ سائیٹوں پر پابندياں لگا كر اپنی كوتاہيوں پر پردہ ڈالنے كی ناكام كوشش كی ہے ۔
واضح رہے كہ بيداری كی تبليغ كرنے والے ٹيچر ايسوسيشن كے صدر "مہدی ابو اديب" جن كو كافی عرصے پہلے گرفتار كر كے جيل میں ڈالا گيا تھا تابحال ان كے ٹھكانے اور سلامتی كے بارے میں كسی قسم كی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے كچھ اسی قسم كا حال ان ديگر بحرينيوں كا بھی ہے جن كو آل خليفہ كی جانب سے گرفتار اور تشدد كا نشانہ بنايا گيا ہے ۔
948627