قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "راصد" چينل سے نقل كيا ہے كہ مظاہرين كے پرامن احتجاج كے باعث دو نوجوانوں كی شہادت كے سلسلہ میں ، نماز جمعہ كے خطباء اور علماء شيعيان نے سعودی عرب كے اس اقدام كی شديد مذمت كی۔
سعودی عرب كے شہر صفوی كے مشہور شيعہ عالم دين شيخ محمد الحبيب، شہر العوامیہ كے امام جمعہ آيت اللہ نمر النمر، المنطقہ الشرقیہ كے امام جمعہ شيخ منير الخباز اور شيخ عبدالكريم الجليل نے كہا ہم سعودی عرب كے اس وحشيانہ اقدام كی بھرپور مذمت كرتے ہیں۔
انہوں نے كہا سعودی عرب كے شيعہ نوجوان اپنے اس پر امن احتجاج میں اپنے حقوق كا مطالبہ كررہے تھے، ليكن سعودی عرب كے وحشی فوجيوں نے ان پر حملہ كرديا۔ جس كے نتيجہ میں دو نوجوان منير الميدانی اور زہير السعيد شہيد ہوگئے۔
951843