یہوديوں نے مسجد اقصی كو بند كرديا

IQNA

یہوديوں نے مسجد اقصی كو بند كرديا

22:59 - February 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2273652
بين الاقوامی گروپ: مسلح افواج نے شدت پسند ليكوڈ كے ذريعے نمازيوں كيلئے مسجد اقصی كے دروازے بند كردئیے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اردن كے اخبار الدستور سے نقل كيا ہے كہ اسرائيل كی مسلح افواج نے ليكوڈ كے ذريعے مسجد اقصی كے دروازے بند كردئیے۔ اس سے پےنا بھی شدت پسند یہوديوں نے دعوی كيا ہے كہ وہ اسرائيل كے دشمنوں كو اس مقدس مقام سے خالی كرنا چاہتے ہیں۔
شدت پسند یہوديوں كی ويب سائٹ نے بھی اعلان كيا ہے كہ ہم ايك دوسرے كے تعاون سے اس علاقہ كو اسرائيل كے دشمنوں (!) سے خالی كرنا چاہتے ہیں۔
فلسطين كے مفتی شيخ محمد حسين نے یہوديوں كے اس وحشيانہ اقدام كی شديد مذمت كی اور تاكيد كی كہ مسجد اقصی كی ہتك و حرمت اس علاقہ كی صورتحال میں كشيدگی پيدا كردے گی۔
انہوں نے مزيد كہا مسجد اقصی اسلامی اور مسلمانوں كا مقدس مقام ہے۔
مصر كے اخبار اليوم السابع كی رپورٹ كے مطابق فلسطين كی مذہبی شخصيات نے مسجد اقصی كی حمايت كا اعلان كيا ہے اور محكمہ اوقاف اسلامی كے اركان میں سے عبدالعظيم سلہب، اوقاف كونسل كے سربراہ اور اوقاف اسلامی كے ڈائريكٹر نے بھی مسجد اقصی كی حمايت كا اعلان كيا ہے اور یہوديوں كے اس اقدام كی مذمت كی۔
952013
نظرات بینندگان
captcha