شيخ الازہر، اہل تشيع اور اہل سنت كے درميان گفتگو اسلام اور عيسائيت كی گفتگو سے زيادہ اہميت ركھتی ہے

IQNA

شيخ الازہر، اہل تشيع اور اہل سنت كے درميان گفتگو اسلام اور عيسائيت كی گفتگو سے زيادہ اہميت ركھتی ہے

20:46 - February 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2278438
بين الاقوامی گروپ: مسلمان مغربی دنيا اور عيسائيوں سے گفتگو كررہے ہیں حالانكہ بہتر یہ تھا كہ شيعہ اور سنی كے درميان گفتگو ہونی چاہئے كيونكہ اہل تشيع اور اہل سنت كے درميان كوئی بنيادی اختلاف نہیں ہے بلكہ كچھ فرعی اور جزئی مسائل پر اختلاف ہے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، خبررساں ايجنسی "ابا" سے نقل كيا ہے كہ شيخ الازہر احمد الطيب نے سیٹلائٹ چينل المصریہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اہل سنت كو امت اسلامی كی خير انديشی كيلئے اہل تشيع سے گفتگو كرے۔
انہوں نے مزيد كہا اہل سنت كو شيعی معاشرے اور اہل تشيع كو سنی معاشرے میں تبليغ نہیں كرنی چاہئے تاكہ امت اسلامی میں تفرقہ نہ پھيلے۔
شيخ الازہر نے تاكيد كی كہ الازہر شيعہ اور سنی مسلمانوں میں كوئی فرق نہیں سمجھتی كيونكہ تمام كلمہ شہادت پڑھنے والے مسلمان ہیں اور سب برابر ہیں ۔
الازہر كی پاليسی یہ ہے كہ اعتدال پسند نظريات كی ترقی اور اشاعت كيلئے كام كرے گی۔
957476
نظرات بینندگان
captcha