شمالی فرانس كے مسلمانوں كا سالانہ اجتماع كا انعقاد

IQNA

شمالی فرانس كے مسلمانوں كا سالانہ اجتماع كا انعقاد

21:11 - February 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2278445
بين الاقوامی گروپ: شمالی فرانس كے مسلمانوں كا چھٹا سالانہ كانفرنس 25 فروری 2012 ہفتہ كے دن للی(LILLY) كے شہر میں منعقد ہوگا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ويب سائٹ "ramn"سے نقل كيا ہے كہ شمالی فرانس كے مسلمانوں كا سالانہ كانفرنس اسلامی تنظيموں كی يونين اور شمالی فرانس كی اسلامی يونين كے تعاون سے منعقد كيا جارہا ہے۔
یہ كنونشن للی شہر كے كانفرنس ہال میں صبح نو بجے سے رات گيارہ بجے تك ہوگا۔
چھٹے سالانہ كنونشن سے فرانس میں مصری نژاد عالم شيخ عمر عبدالكافی قاہرہ يونيورسٹی كے استاد اور مورخ راغب السرجانی اور الدعوہ مسجد پيرس كے سربراہ اور فرانس میں دوسرے برجستہ علماء خطاب كریں گے۔
ياد رہے كہ اس كنونشن كا موضوع مذاہب الٰہی كا انتظام اور روحانيت ہوگا۔

956965
نظرات بینندگان
captcha