شمالی امريكہ میں "مسلم يونين" كا قيام

IQNA

شمالی امريكہ میں "مسلم يونين" كا قيام

22:49 - February 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2279786
بين الاقوامی گروپ : شمالی امريكہ میں حقيقی اسلام كی تصوير پيش كرنے اور اسلام كے مختلف مذاہب كے پيروكاروں كو يكجا كرنے كی غرض سے رياست نيويارك كے شہر "سنی سائڈ" میں مسلم يونين كی بنياد ركھی گئی ہے ۔
ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ يونين ايك ايسا دينی ، سماجی اور تعليمی ادارہ ہے جو حقيقی اسلام كی تصوير پيش كرنے كے ساتھ ساتھ شمالی امريكا میں بسنے والے مسلمانوں كی آواز كو معاشرے تك پہنچانے كا كام بھی كرے گا۔
واضح رہے كہ یہ يونين مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان پرامن اور دوستانہ تعلقات پر مشتمل مشتركہ زندگی كے لیے كوشش كرے گی اور مسلمانوں كو امريكی معاشرے كا فعال حصہ بننے میں مدد فراہم كرے گی ۔
قابل ذكرہے كہ یہ مسلم يونين ايك غير سركاری ادارہ ہے جو آئندہ كچھ عرصے میں امريكا اور كينیڈا كے مہم ترين شہروں میں اپنے دفاتر كا افتتاح كرے گا۔
957868
نظرات بینندگان
captcha