اسلامك ٹيچنگ ٹريننگ كورس كا لندن میں انعقاد

IQNA

اسلامك ٹيچنگ ٹريننگ كورس كا لندن میں انعقاد

22:10 - February 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2280507
بين الاقوامی گروپ: اسلامك سينٹر انگلينڈ كے زير اہتمام پہلا اسلامك ٹيچنگ شارٹ كورس منعقد كيا جارہا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ويب سائٹ "ic-el"سے نقل كيا ہے كہ یہ كورس برطانیہ كے اسلامی معاشرے كی تليمی ضروريات كو مد نظر ركھ كر ترتيب ديا گيا ہے۔ اس میں اسلامی سكولوں كے اساتيد كيلئے اسلامی تدريس كے اصولوں كی تعليم بھی شامل ہے۔
اس كورس میں اسلامی تعليم كے اصول اور ان كا فلسفہ كے موضوع پر شيخ محمد زكريا تدريس كریں گے ۔ يادرہے كہ شيخ محمد زكريا حوزہ علمیہ قم كے فارغ التحصيل ہیں۔
یہ كورس آٹھ ہفتے جاری رہے گا اور اس میں اسلامی سكولوں میں درس و تدريس كی منصوبہ بندی، بڑوں اور بچوں كی تعليم ، اسلامی اسكولوں میں پيشہ وارانہ كردار اور ذمہ دارياں تعليمی نصاب كی منصوبہ بندی وغيرہ پر كلاسز منعقد ہوں گی۔
959745
نظرات بینندگان
captcha