تيونس كے انقلاب میں سلفيوں كا كوئی كردار نہیں ہے

IQNA

تيونس كے انقلاب میں سلفيوں كا كوئی كردار نہیں ہے

22:45 - February 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2281251
بين الاقوامی گروپ:تيونس كے انتظامی اصلاحات كے وزير محمد عبو نے سلفيوں كے خلاف قانون اقدامات كی مذمت كرتے ہوئے اعلان كيا: بن علی حكومت كے سقوط میں سلفيوں كا كوئی كردار نہیں تھا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "businessnews"سے نقل كيا ہے سلفيوں نے حكومتی مراكز اور دوسری سياسی جماعتوں كے دفاتر پر حملے كے ہیں، اس سلسلے میں تيونس كے انتظامی اصلاحات كے وزير نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ بن علی سلفيوں كو حكومتی امور میں مداخلت نہیں كرنے ديتا تھا اور انہیں جوسرں میں بند كركے ركھا ہوا تھا۔
عوامی انقلاب كے بعد انہیں جيلوں سے رہائی ملی حالانكہ بن علی حكومت كے سقوط میں ان كا كوئی كردار نہیں ہے۔ انہوں نے مزيد كہا جب تيونس كے عوام سڑكوں پر مظاہرے كررہے تھے اور حكومتی بد ترين تشدد كو تحمل كررہے تھے اس وقت سلفيوں نے عوام كی مدد كے بجائے عراق میں تبليغی دوروں میں مصروف تھے اور عوامی انقلاب كی كاميابی میں بھی كوئی مدد نہیں كی۔لہٰذا سلفيوں كو عوامی انقلاب كا احترام كرنا چاہئے۔
960317
نظرات بینندگان
captcha