ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «alwefaq» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی شيعوں كے قائد اور شہر "دراز" میں واقع مسجد امام صادق (ع) كے خطيب جمعہ آيت اللہ "عيسی قاسم" نے كہا ہے كہ اسلام دشمنی كی بنياد پر قرآن كی توہين اور اسلامی مقدسات پر امريكيوں كے حملے تو قابل تفسير ہو سكتے ہیں ليكن بحرين جيسے اسلامی ملك میں حكومت آل خليفہ كی جانب سے مساجد پر حملے اور قرآنی نسخوں کے ساتھ دعا كی كتابوں كو نذر آتش کرنا غير قابل توجیہ ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا ہے كہ امريكی فوجيوں نے كينوں ، اسلام دشمنی اور قرآن كريم كے ساتھ جنگ كی بنياد پراس مقدس كتاب كو نذر آتش كيا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا: اس قسم كے اقدامات ، امريكيوں كی جانب سے امت اسلامیہ پر تہذيب كی جنگ مسلط كرنے كے مترادف ہیں ۔
959615