ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) "Wall Street Journal"نيوزنیٹ ورك سے نقل كيا ہے اقوام متحدہ اور دوسرے غير ملكی اداروں اور تنظيموں نے اپنے كاركنوں كی سلامتی كيلئے انہیں افغانستان سے نكال ليا ہے۔كيونكہ قرآن كريم كے نسخوں كو جلانے كی وجہ سے عوام نے احتجاجی مظاہرے شروع كرركھے ہیں۔
صوبہ كندوز میں اقوام متحدہ كے دفتر پر افغانی مظاہرين نے حملہ كرديا اور دفتر كے اندر داخل ہونے كی كوشش كی۔ امريكی فوجيوں كے ہاتھوں قرآن كريم كی بے حرمتی كے ايك ہفتے كے بعد بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
961962