اعجاز قرآن كريم كے بارے میں معروف فٹ بالر كے ريماركس

IQNA

اعجاز قرآن كريم كے بارے میں معروف فٹ بالر كے ريماركس

8:37 - March 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2283789
بين الاقوامی گروپ: اسپين كی معروف فٹ بال ٹيم رائل میڈریڈ كے سٹار "ريكارڈو كاكا"نے قرآن كريم كی آيات سننے كے بعد كہا ہے یہ كسی بشر كا كلام نہیں ہے۔ كاكا حال ہی میں اسلام كے بارے میں خصوصی دلچسپی كا اظہار كرچكا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے الجزائر كے اخبار "البشائر" سے نقل كيا ہے كہ برازيل كی "گواروليوس"مسجد كے امام جماعت اور اسلامی امور كی تبليغاتی يونين كے ڈائريكٹر مراكشی نژاد شيخ خالد تقی الدين نے اعلان كيا ہے كہ ريكارڈو كاكا نے قرآن كريم كی آيات سننے كے بعد كہا مجھے يقين ہے كہ یہ كسی بشر كا كلام نہیں ہے۔
شيخ تقی الدين نے مزيد كہا كہ كاكا مسلمان نہیں ہوا اور ايك عيسائی ہے اور میڈيا میں پھيلنے والی خبر كہ اس نے اسلام قبول كيا ہے،جھوٹی ہے اس نے اسلام قبول نہںا كيا۔ بہر حال وہ بہت بااخلاق كھلاڑی ہے اور اپنی فيملی كا احترام كرتا ہے۔
گذشتہ سال دبئی كی ايك مسجد میں سير كرتے ہوئے اس نے كہا تھا كہ اسلام محبت اور مہربانی كا دين ے اور مسلمانوں كی مہمان نوازی ديكھ كر میں اسلام كے بارے میں زيادہ مطالعہ كروں گا۔
963216
نظرات بینندگان
captcha