ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار نے لاہور سے رپورٹ دی ہے كہ قرآنی ہفتے كی مناسبت سے لاہور میں خانہ فرہنگ كے زير اہتمام 5 مارچ سے قرآن كريم كی نمائش كا آغاز ہوگيا ہے۔
اس نمائش میں مختلف اسٹال لگائے گئے ہیں، اس میں قرآن كريم كے نفيس نسخوں كا سٹال خاص اہميت ركھتا ہے اس میں 22 قسم كے رسم الخط كے قرآن كريم شامل ہیں جس میں كوفی رسم الخط كے مختلف قرآنی نسخوں كے علاوہ مثابہ، مشجر، منكسر وغيرہ كے قرآنی رسم الخط شامل ہیں۔
اس كے علاوہ تفاسير كا اسٹال بہت پر رونق ہے۔ جہاں حضرت آيت اللہ ناصر مكارم شيرازی كی تفسير نمونہ ، اور علامہ علی نقی النقوی كی تفسير زيادہ نماياں ہے۔
دوسرے اہم اسٹالوں میں سے قرآنی سافٹ وئيرز كا اسٹال ہے جہاں پر ديكھنے والوں كا ہجوم ہے۔اس میں زيادہ دلچسپی بچوں كيلئے مخصوص قرآنی سافٹ وئيرز كے اسٹال پر نماياں تھیں۔
967989