شہر مقدس قم میں قائم قرآنی مركز "حضرت رقیہ﴿ع﴾" كے انچارج "عبد الجليل المكرانی" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ كورس دينی اور قرآنی علوم كے طلباء كی مشاركت كے ساتھ جمعہ ۹ مارچ سے شروع ہوگا جس میں استاد شيخ " طلال الحسن " تدريس كے فرائض انجام دیں گے۔
انہوں نے اس مركز كے توسط سے منعقد كیے جانے والے دوسرے كورسز كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان كورسز میں سے ايك عراقی شہر "كاظمیہ" میں واقع قرآنی ادارے كے انچارج اور بين الاقوامی قاری قرآن "رافع العامری" كی شركت كے ہمراہ ماہ رمضان میں منعقد كيا جائےگا۔
967206